بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)کی صدر مایاوتی نے الزام لگایا ہے کہ اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دور حکومت میں مجرمانہ واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا، ریاست میں بی ایس پی کی حکومت بنی تو غنڈے جیل میں ہوں گے۔
font-size: 18px; text-align: start;">محترمہ مایاوتی نے آج یہاں جی آئی سی میدان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بی ایس پی حکومت بنانے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو قانون کا راج ہوگا اور ترقیاتی کام ٹریک پر دوڑیں گے۔
غنڈےبدمعاش جیل میں ہوں گے اور لڑکیاں بے خوف آ جا سکیں گی۔